امریکہ ، صدر اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں ،پابندیوں کے تحت امریکہ میں کوریا کی سرکاری جائیداد منجمد ،برآمدات پر پابندی ہوگی،ترجمان وائٹ ہاؤس

جمعہ 18 مارچ 2016 08:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)امریکی صدر باراک اوباما نے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جوش ارنسٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت امریکا میں شمالی کوریا کی سرکاری جائیداد منجمد کر دی جائے گی اور امریکا سے شمالی کوریا کے لیے برآمدات پر پابندی ہو گی۔نئی پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد کو بلیک لسٹ قرار دیا جا سکے گا۔شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں حالیہ جوہری تجربے اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تجربات کے جواب میں لگائی گئی ہیں