اسلام امن اوربھارئی چارے کامذہب ہے، نریندرمودی ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنیوالے اسلام کے خلاف ہیں،دنیامیں قیام امن کیلئے اسلام کابہت بڑاکردارہے،بھارتی وزیر اعظم کا صوفی ازم فورم سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 08:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ اسلام امن اوربھارئی چارے کامذہب ہے ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنے والے اسلام کے خلاف ہیں ،دنیامیں قیام امن کیلئے اسلام کابہت بڑاکردارہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزصوفی ازم فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ اسلام کالفظی معنی ہے، امن کا مذہب، قرآن پاک کے مطابق ہر ایک انسان برابر ہے ،ایک انسان کوقتل کرنے والے پورے انسانیت کے قاتل ہیں ،اورکسی ایک فردکوبچاناپوری انسانیت کوبچاناہے ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنے والے اسلام کیخلاف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ انسانیت سے پیارکرنے والوں سے محبت کرتاہے ،صوفی ازم انسانیت کاپیغام اورخدمت کادرس دیتاہے ،صوفی ازم قرآن وحدیث کی تشریح ہے

متعلقہ عنوان :