انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینیئل ویاٹ نے ویرات کوہلی سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 17 مارچ 2016 09:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء)دو ہزار چودہ میں ویرات کوہلی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف بے نقص اننگز کھیل کر اپنے مداحوں میں اضافہ کیا تو ان میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینیئل ویاٹ بھی شامل تھیں جنہوں نے فوری ٹویٹ کیا کہ ”کوہلی مجھ سے شادی کرلو“ اور ان کا یہ پیغام بھارتی شائقین میں مقبولیت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

جب بھارتی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے انگلینڈ گئی تو اس وقت ڈینیئل ویاٹ کی ویرات کوہلی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ وہ اب انگلش ویمنز ٹیم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارت میں موجود ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کیا ہونے والا ہے؟۔

متعلقہ عنوان :