آفریدی نے ٹیم کے مشورے پر عمل کیا ، جلدی بیٹنگ کیلئے آئے اور کامیاب رہے ، شاہد آفریدی کو ٹیم نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پہلے نمبروں پر بلے بازی کیلئے جائیں اور اچھا سکور کریں تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو سکے، محمد حفیظ

جمعرات 17 مارچ 2016 09:27

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ 201 رنز بنائے ہیں اور اس میچ کی خاص بات بلے بازوں میں فارم میں واپس آنا ہے۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جارحانہ اور عمدہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی نے بھی طوفانی اننگز کھیلی اور صرف 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 ہی چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو سب ہی حیران رہ گئے تاہم انہوں نے بہت ہی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کے جلد میدان میں آنے کی وجہ بھی بتا دی اور کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹیم نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پہلے نمبروں پر بلے بازی کیلئے جائیں اور اچھا سکور کریں تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو سکے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم کا مشورہ شاہد آفریدی کے کام آ گیا ہے اور انہوں نے بہت ہی بہترین اننگز کھیلی ہے جس کے باعث یقینا ان کا اعتماد بحال ہو ا ہو گا اور امید ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :