پاکستان کیخلاف میچ میں بنگلہ دیش کے دو مشکوک باؤلرز بھی شامل ،7 دن گزرنے کے باوجود تسکین احمد اور عرفات سنی کی بائیو مکینک رپورٹ آئی سی سی کو جمع نہیں کرائی گئی

جمعرات 17 مارچ 2016 09:27

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم میں دو ایسے بولرز بھی شامل کئے گئے جن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی کا بولنگ ایکشن گزشتہ ہفتے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔ امپائر روڈ ٹکر اور ایس روی نے دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا۔ آئی سی سی نے دونوں بولرز کی بائیو مکینک رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کی لیکن بنگلہ دیش بورڈ نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی۔