حکومتی احکامات ہیں نیوز کاسٹرزاور اینکر ز کے سرپر دوپٹے نہیں ہونے چائیں ،چیئرمین پی ٹی وی ،ثقافت کا بیڑہ غر ق کر دیا گیا ،اب تو بچے بھی ہم سے پوچھتے ہیں کہ بابایہ شادی کیسے ہو گئی سات چکر تو لگائے نہیں گئے،عطاالحق قاسمی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء )چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات ہیں کہ نیوز کاسٹرزاور اینکر ز کے سرپر دوپٹے نہیں ہونے چائیں ،ثقافت کا بیڑہ غر ق کر دیا گیا ،اب تو بچے بھی ہم سے پوچھتے ہیں کہ بابایہ شادی کیسے ہو گئی سات چکر تو لگائے نہیں گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچے بابا کی بجائے ،،پتاجی ،،کہنے لگے ہیں،اور میر ی کوشش ہے کہ سب کچھ ٹھیک کر دوں اگر ناکام ہوا تو پھر استعفی ٰ دینا ہی بہتر سمجھوں گا۔