نائیجیریا ‘مسجد میں خود کش بم دھماکہ‘14 افراد جاں بحق ‘21 سے زائد زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 09:56

لاگوس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) نائیجیریا میں مسجد میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 21 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست بورنو کے دارالحکومت میڈیگوری میں ایک خود کش حملہ آور نے اس وقت مسجد میں گھس کر دھماکہ کردیا جب بڑی تعداد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جمع تھے دھماکے کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 21 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا بورنو کے پولیس ترجمان وکٹر ایسیو کو نے بھی سانحے کی تصدیق کی ہے ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :