ایران شام سے اپنے فوجی واپس بلا لے تو سعودی عرب بات چیت کیلئے تیار ہے، شہزادہ ترکی بن فیصل السعود

جمعرات 17 مارچ 2016 09:55

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن پرنس ترکی بن فیصل السعود نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنے فوجی شام سے واپس بلانے پر رضامند ہو جائے تو سعودی عرب ایران کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :