مہاراشٹر اسمبلی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی،نعرہ لگانا مرضی کی بات ہے‘ بھارتی آئین کسی کو یہ نعرے لگانے کا پابند نہیں کرتا‘ حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے نعرہ لگانا ضروری نہیں‘ وارث پٹھان

جمعرات 17 مارچ 2016 09:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسمبلی نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی وارث پٹھان کا کہنا تھا نعرہ لگانا مرضی کی بات ہے، بھارتی آئین کسی شہری کو یہ نعرے لگانے کا پابند نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے نعرہ لگانا ضروری نہیں۔ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار پر مہاراشٹرا اسمبلی میں طوفان برپا ہوگیا اور اسمبلی کی تمام جماعتوں نے وارث پٹھان کی معطلی کا مطالبہ کردیا۔پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر نے اسمبلی کے موجودہ سیشن سے وارث پٹھان کی معطلی کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔تین روز قبل پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی یہ نعرہ لگانے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :