ویمن ٹی 20ورلڈ کپ:افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 72رنز سے شکست دے دی،ویلاس ویمے وانیتھا نے 38جبکہ میتھالی راج نے 42رنز سکو ر کے ساتھ نمایا ں رہیں ، کھلاڑتی ہرپریت کور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 09:37

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء)ویمن ٹی 20ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 72رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 90رنز بنا سکی۔

نگار سلطانہ نے 27،شرمین اختر نے 21،فاطمہ نے 14جبکہ رومانہ احمد نے 12رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پونم یادوو اور انوجا پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انڈین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 62رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ویلاس ویمے وانیتھا نے 38جبکہ میتھالی راج نے 42رنز سکور کیے۔دیگر بلے بازوں میں ہردیپ کور نے40اور ویدا کرشنا مورتی نے 36رنز سکور کیے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ اختر اور فاطمہ نے 2،2جبکہ ناہیدہ اختر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بھارتی کھلاڑتی ہرپریت کور کو 29گیندوں پر 2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 40رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :