مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں کا اضافہ ہواہے، پلڈاٹ کا انکشاف

بدھ 16 مارچ 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء )حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں روپے اضافہ ہواہے،اس بات کاانکشاف پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ ن کی سال 2007-08میں آمدن 33لاکھ 80ہزار 61روپے اوراثاثوں کی مالیت دوکروڑ 52لاکھ29ہزار864روپے تھی جوسال 2014-15میں بڑھ کرآمدن ایک کروڑ 64لاکھ 69ہزار 432روپے تک پہنچ گئی جبکہ اثاثوں کی مالیت سال 2013-14میں بڑھ کر7کروڑ47لاکھ77ہزار 477تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں درخواستوں کی مد میں ایک کروڑ 17لاکھ28ہزار 932روپے ،اور ایم این اے اور سینیٹرزکے لیے درخواستوں کی مدمیں 47لاکھ40ہزار500روپے کمائے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی 2008-09میں اثاثوں کی مالیت دوکروڑ 63لاکھ 50ہزار156روپے ،2010میں تین کروڑ21لاکھ33ہزار692روپے ،2011میں تین کروڑ35لاکھ8ہزار826روپے ،2012میں دوکروڑ پچاس لاکھ 6ہزار ایک سوگیارہ روپے ،کے اثاثے تھے جنھوں نے 2013میں لمباجمپ لیااورپارٹی اثاثے 8کروڑ87لاکھ33ہزار864تک پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :