شمالی عراق ترکی کے فضائی حملے ، 45 کرد باغی ہلاک

بدھ 16 مارچ 2016 10:05

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) شمالی عراق میں ترکی کے گیارہ فضائی حملوں میں 45 کرد باغی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سولہ اور ایف فور طیاروں نے قندیل کے پہاڑی علاقہ میں کرد ورکر پارٹی کے اہم اڈوں پر گیارہ فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 45 کرد باغی ہلاک ہو گئے حملوں کے نتیجے میں باغیوں کے دو اسلحہ کے گودام بھی تباہ کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :