افغانستان ، جھڑپوں میں ضلعی پولیس سربراہ ہلاک ، دو طالبان و سہولت کار گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 10:02

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ضلعی پولیس کا سربراہ ہلاک ہوگیا جبکہ فورسز نے دو طالبان سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ نورستان کی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے ضلع دوآب کی پولیس کے سربراہ آیت اللہ خان کی گاڑی پر اچانک حملہ کردیا اس دوران پولیس اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم آیت اللہ خان جھڑپ کے دوران مارے گئے دریں اثناء صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو طالبان سہولت کاروں محمد اعظم اور ذبیح اللہ کو گرفتار کرلیا