اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی، آرمی چیف ، پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے،پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دورے پر گفتگو ،آرمی چیف کا ٹارگٹ سے پہلے منصوبے مکمل کرنے پر پی او ایف انتظامیہ کو خراج تحسین پیش

بدھ 16 مارچ 2016 09:49

واہ کینٹ ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل سریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے اور پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ سے پہلے منصوبے مکمل کرنے پر پی او ایف انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل سریف نے منگل کے روز پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا آرمی چیف کا یہ واہ فیکٹری کا دوسرا دورہ تھا جس کا مقصد پی او ایف کی استعداد کار میں اضافے پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا دورے کے موقع پر پی او ایف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عامر محمود حیات نے سپر سالار کو بریفنگ دی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اسلحہ میں خود انحصاری کیلئے پی او ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پی او ایف پاکستان کی پہلی دفاعی انڈسٹری ہے جس نے اپنے اعلیٰ معیار کی بدولت دنیا میں مقام بنایا ہے دنیا میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے پی او ایف بین الاقوامی دنیا میں ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کی جنگی صلاحیت بڑھانے میں پی او ایف کا کردار مثالی ہے پی او ایف نے آپریشن ضرب عضب مینپاک فوج کی صروریات پوری کیں۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ سے پہلے منصوبے مکمل کرنے پر انتطامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جنرل راحیل شریف نے نےء ایونیشن یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :