منگلا ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس میں کوئی دراڑ نہیں آئی،ترجمان واپڈا

منگل 15 مارچ 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) واپڈا کے ترجمان نے ایک نجی چینل پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس میں کوئی دراڑ نہیں آئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ خالق آباد کے مقام پر دو رویہ میرپور کوٹلی روڈ 2014ء میں منگلا ریزروائر کی طرف دھنس گئی تھی، یہ سڑک آزاد جموں و کشمیر حکومت نے تعمیر کرائی تھی اور یہ منگلا ڈیم کا حصہ نہیں تھی اس کے باوجود واپڈا نے بہتر رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کے خستہ حال حصہ کی مرمت کرانے کیلئے اقدامات کئے اور منگلا ریزروائر کو اس کی زیادہ سے زیادہ سطح تک لے گئے جو کہ سطح سمندر سے 1242 فٹ تک بلند ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ریزروائر سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے ٹھیکے بھی دیدیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :