یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ کیلئے تمام تیاریاں مکمل ،مسلح افواج کے دستوں کی مشقیں جاری ،پہلی بار خواتین کا دستہ بھی شامل ہوگا

منگل 15 مارچ 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پریڈ کیلئے مسلح افواج کے دستوں کی مشقیں جاری ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کی خواتین کا دستہ بھی پریڈ میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر فوجی پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک دہائی کے بعد 23 مارچ کے موقع پر مسلح افواج کی پرید فیصل ایونیو سے متصل پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گی۔ 23 مارچ کی پریڈ بری ‘ بحری اور فضائی کے دستوں کے عالوہ رینجرز‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر ادارے مارچ میں شامل ہوں گے۔ پریڈ میں جدید ترین اسلحہ اور ہتھیاروں سے دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :