پاکستان ریلویز کا تبلیغی اجتماع کی شرکاء کی سہولت کیلئے کوئٹہ اور کراچی سی دو سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)پاکستان ریلویز نے تبلیغی اجتماع کی شرکاء کی سہولت کے لئے کوئٹہ اور کراچی سے 14 مارچ 2016سے دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی ٹرین کو ئٹہ سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر جیکب آباد ۔ خانیوال سے ہوتی ہوئی اگلی صبح06:25بجے رائیونڈ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

دوسری ٹرین کراچی سٹی سے صبح 10بجے روانہ ہوکر حیدرآباد ،روہڑی سے ہوتی ہوئی اگلی روز 7:15بجے رائیونڈ پہنچے گی۔ اسی طرح رائیونڈ سے کوئٹہ کے لیے واپسی کی ٹرین 20مارچ کو رائیونڈ سے شام 04:15بجے روانہ ہوکر اگلی روز دوپہر 02:15بجے کو ئٹہ پہنچے گی اور کراچی کی لیے بھی رائیونڈ سے 20مارچ کو دوپہر 02:30بجے روانہ ہوکر اگلی روز کراچی سٹی 11:10بجے دِن پہنچے گی۔