فرانزک میڈیسن پڑھانے کے لئے پتھالوجسٹ کو دی جانے والی اجازت واپس لے لی گئی

منگل 15 مارچ 2016 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) فرانزک میڈیسن پڑھانے کے لئے پتھالوجسٹ کو دی جانے والی اجازت واپس لے لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعے اور بحث و مباحثہ کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اپنی سابقہ انتظامیہ کا فیصلہ واپس لے لیا جس میں پتھالوجسٹ کو فرانزک میڈیسن پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کونسل کے اراکین نے اپنے منعقدہ ایک اجلاس میں واضح کیا ہے کہ فرانزک میڈیسن ملک کی عدالتی نظام کی ضرورت ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ 14 مارچ 2014ء کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کونسل نے اس مضمون کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے اٹھایا تاہم پی ایم ڈی سی کے اس وقت کے سربراہ نے کمیٹی کے جواب میں کہا کہ بھنگی اور خاکروبوں کو فرانزک سٹاف کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔