توہین رسالت کے مرتکب مصری وزیر انصاف برطرف ، وزیر انصاف احمد الزند نے ٹی وی پروگرام میں ٹی وی پروگرام میں آخری نبی حضرت محمد ﷺکے بارے میں نا مناسب الفاظ استعمال کےئے تھے

منگل 15 مارچ 2016 09:47

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء )مصر ی حکومت نے مبینہ طور توہین رسالت کے مرتکب وزیر انصاف ایڈووکیٹ احمد الزند کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری وزیراعظم انجینیر شریف اسماعیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں آخری نبی حضرت محمد ﷺکے بارے میں نا مناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیرانصاف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ احمد الزند نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خاندان کی توہین کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا چاہے وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ ان کے اس متنازع بیان پرمصری عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی گئی اورملک بھرمیں ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ وزیراعظم شریف اسماعیل نے وزیر انصاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ نبی کی شان میں گستاخانہ ریمارکس کے بعد کابینہ سے خود ہی مستعفی ہو جائیں مگر وزیرانصاف نے خود استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم وزیراعظم نے خود اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :