روسی صدرکاشام سے فوج واپس بلانے کاحکم

منگل 15 مارچ 2016 09:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے شام سے روسی افواج واپس بلانے کااعلان کردیاہے ،اعلان کے تحت روسی افواج کاشام سے انخلاء آج منگل سے شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدرنے شام میں تعینات روسی مسلح افواج کوواپس بلانے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ شام میں فوجی کارروائیوں کے مقاصدپورے ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ روسی افواج نے 30ستمبر2015ء سے شام میں فوجی کارروائی کاآغازکیاتھا

متعلقہ عنوان :