سرتاج عزیز اورسشما سوراج کے درمیان رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکا ن

منگل 15 مارچ 2016 09:56

نئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان رواں ہفتے نیپال میں ملاقات متوقع ہے،ملا قات میں سیکرٹری خارجو اعزاز چوہدری اور بھارتی سیکرٹری خارجہ بھی موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 16مارچ کو سارک کونسل کے وزرا کے اجلاس میں شریک ہونگے گے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں بھارتی سیکرٹری خارجہ شنکر سبرہمنیم اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود ہونگے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیا ن ہونے والی اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مو جو دہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے اس سے پہلے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان پاکستان میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :