خیبر پختونخوا کے 123اراکین اسمبلی اور ان کی فیملی کو سرکاری پاسپورٹ دینے کی سفارشات وزیر اعظم کو ارسال

پیر 14 مارچ 2016 09:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا کے 123اراکین اسمبلی اور ان کے فیملی کو سرکاری پاسپورٹ ( بلیو پاسپورٹ ) دینے کی سفارشات وزیر اعظم کو کردی گئی ہے ۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنررز کو بلیو پاسپورٹ پہلے سے ہی جاری کیا گیا ہے ۔ اسپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، آراکین اسمبلی ، ان کی فیملی ، ان کے بچوں کو سرکاری پاسپورٹ دینے کی سفارشات کی گئی ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس سلسلے میں قرار داد بھی منظور کی گیئی تھا ۔ اس وقت سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کو بھی ڈبلیو میٹک پاسپورٹ جاری کیا جائے گا ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی اوران کی فیملی کو بھی بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے گاذرائع نے بتایا ہے کہ 2014کے سپیکر کانفرنس میں بھی اراکین اسمبلی کو ڈپلیومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے 123اراکین اوران کی فیملی کو بلیو پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا ۔ بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کے بعد اراکین اسمبلی اوران کی فیملیز کو ملک بھر سمیت بیرون ممالک کے ائیر پورٹس پر تمام تر سہولیات مہیا کی جائیگی

متعلقہ عنوان :