عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان دورہ بھارت کے دوران ملاقات کا امکان، ملک کی مجموعی سیاسی و دیگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمان عوامی تحریک کا ملاقات کی تصدیق کرنے سے انکار

پیر 14 مارچ 2016 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان دورہ بھارت کے دوران ملاقات کا امکان ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری دو روز قبل صوفی کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچے ہیں‘ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے عمران خان بھی بھارت جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بھارت میں ملاقات کا امکان ہے۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و دیگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرب عضب سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہو گی۔ اس حوالے سے جب ترجمان عوامی تحریک سے رابطہ کیا گیا تو مرکزی ترجمان نور اللہ صدیقی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا امکان کم ہے کیونکہ دونوں رہنما مختلف شہروں میں ہونگے۔ ملاقات کے لئے طے نہیں کیا گیا۔