شریف برادران نے سیاستدانوں کی بولیاں لگا دی ہیں ،عمران خان ، چھانگا مانگا کی سیاست شروع کردی ہے، 2 کھرب کے اورنج ٹرین منصوبے کمیشن لینے کیلئے بنائے جارہے ہیں ،حکومت نے ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے، جلال پور پیر والا میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 09:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے سیاستدانوں کی بولیاں لگا دی ہیں انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کردی ہے۔ 2 کھرب کے اورنج ٹرین منصوبے کمیشن لینے کیلئے بنائے جارہے ہیں حکومت نے ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے جلال پور پیر والا میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ضمیر کا سودا کرنے والا کبھی لوگوں کی خدمت نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

قسم نون پیپلزپارٹی سے آکر تحریک انصاف میں ٹکت حاصل کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی کے پاس ائے تھے ۔ قاسم نون ضمیر کا سودا کرنے والا لوٹا ہے غلام عباسی لوٹا نہیں ہوگا۔ شریف برادران غلام عباس کا ضمیر خرید نہیں سکتا ہیں عوام 17 تاریخ کو تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا نواز شریف کی ڈھائی سالہ حکومت میں بہت برا حال رہا۔ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ملک کی بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔