بھارتی اداکارہ عرشی خان شاہد آفریدی کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ،پلیز شاہد آفریدی کو مثبت انداز میں سپورٹ کریں اور منفی باتوں سے گریز کریں بیان نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا

اتوار 13 مارچ 2016 10:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ عرشی خان اب تک شاہد آفریدی کیلئے بے باک بیانات ہی دیتی آئی ہیں لیکن اب کی بار وہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کا سفر شروع ہونے سے قبل شاہد آفریدی کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئی ہیں اور ان کے بیان سے بھارتی شہری تو بالکل ہی آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرشی خان نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ کو چاہنے والے اور شاہد آفریدی کو لیجنڈ ماننے والے افراد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ” یہ ویڈیو میں دنیا بھر میں موجود ان لوگوں کیلئے بنا رہی ہوں جو پاکستانی کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پلیز شاہد آفریدی کو مثبت انداز میں سپورٹ کریں اور منفی باتوں سے گریز کریں کیونکہ کھلاڑی پر پریشر آ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیکھا گیا ہے کہ اگر سمیع غلط باؤلنگ کرتے ہیں تو شاہد آفریدی کو مدعا بنا دیا جاتا ہے اور اگر کوئی بیٹسمین بیٹنگ نہیں کرتا تو بھی شاہد آفریدی کو مدعا بنا دیا جاتا ہے۔ تو ایسا نہ کریں کیونکہ ٹیم 11 بندوں سے بنتی ہے اور سب کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے“۔عرشی خان نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی بھی دکھائی اور کہا کہ ”یہ مہندی میں نے شاہد آفریدی کیلئے لگائی ہے لیکن اب تک بہت کالی ہو چکی ہے“۔

متعلقہ عنوان :