قوم سے التجا ہے ہمارے لئے دعا کریں ، پوری کوشش ہے ٹائٹل جیت کر وطن لوٹیں ، وہاب ریاض

اتوار 13 مارچ 2016 10:22

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ، عوام ہمارے لئے دعا کریں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیلیں گے ساری توجہ کھیل پر ہے قوم سے بھی التجا ہے کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں ہم ٹائٹل جیت کر وطن واپس آئیں