ٹینس کا انڈر 16 جو نئیر ڈیوس کپ چمپئن شپ ، پاکستانی ٹیم نے پہلے ہی راؤنڈ میں کمبوڈیا کو زیر کردیا،اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 13 مارچ 2016 10:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)سری لنکا میں ہونے والے ٹینس کے انڈر 16 جونیر؛ڈیوس کپ چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں کمبوڈیا کے ٹیم کو زیر کردیا اور اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا․جمعہ کے روز پاکستان ٹیم کے انفرادی مقابلوں میں ثاقب عمر نے مخالف کھلاڑی کودو سیٹ میں ک6-2اور 6-3سے شکست دیکر مقابلہ جیتا جبکہ اسی طرح دوسرے کھلاڑی علی صاحب نے بھی اپنے مخالف کھلاڑی کو 6-2اور 6-0سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ ڈبل مقابلوں میں بھی پاکستان نے اپنے جھنڈا لہرا دیااور مخالف ٹیم کو زیرو میں شکست دیکر یہ مقابلہ 6-0سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کامقابلہ آج لبنان کی ٹیم سے ہوگا۔پہلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور صوبائی صدر ڈاکٹر طاہر اور صوبائی سیکرٹری عمر آیازنے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارک باددی ہے اورکہا ہے کہ ․ہمیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم اس چمپئن شپ میں اسطرح اپنی کا․رکردگی دکھائے گا ۔

متعلقہ عنوان :