خیبرپختونخوا نے مالی بحران کے باعث عالمی بنک اور ملکی بنکوں سے قرضے لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

اتوار 13 مارچ 2016 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)خیبرپختونخوا نے مالی بحران کے باعث عالمی بنک اور ملکی بنکوں سے قرضے لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے خیبر پختونخوا حکومت کو اس وقت رواں مالی سال کے بجٹ میں اٹھارہ ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے بنکوں اور عالمی بنک سے قرضے لینے کی تجویز پر غورکیا جارہا تھا تاہم صوبے کی بیوروکریسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بنکوں اورعالمی بنک سے قرضے نہ لیا جائے اس سے صوبے میں قرضوں کا مزید بوجھ سے صوبے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو نگے ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم بھی 174ارب 88کروڑ روپے سے کم کررہی ہے اور 90ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ پروگرام کا حجم بنا رہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو مسلسل طور پر نظر انداز کیا جا رہاہے ۔ جس پر صوبائی حکومت کا صبر لبریز ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :