ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں300رو پے کی کمی ریکارڈ

اتوار 13 مارچ 2016 10:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہو گیا ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈا لرکی کمی سے فی اونس سو نے کی قیمت1250ڈالرہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار550روپے سے کم ہوکر49ہزار250 پرآگئی اسی طرح256روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار214روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پر بر قرار رہی ۔

صرافہ جیولرز کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا19ڈالر سستا ہوا لیکن اس کے برعکس اسی مدت میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔