لاہور، وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،پنجاب کے21 سیکشنوں پر ریلوے اراضی کے سروے کا 75فیصد اور20سیکشنوں پر50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،اجلاس کو بریفنگ

اتوار 13 مارچ 2016 10:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر ز میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت پاکستان ریلوے لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر(PMU) شکیل احمد ، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈارشد اسلام خٹک اور پنجاب اربن یونٹ کی طرف سے ڈاکٹر اطہر اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے21 سیکشنوں پر ریلوے اراضی کے سروے کا 75فیصد اور20سیکشنوں پر50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ریلوے زمینوں کے سروے کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ان زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کر کے محفوظ کیا جاسکے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، ممبر فنانس غلام مصطفےٰ ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر کچر ہمایوں رشید، ایف اے اینڈ سی اے اوڈاکٹر سعید احمد اور ایف اینڈ سی اے او(ریوینیو) فیصل اسماعیلی سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔