برازیل ، طوفانی بارشیں اور سیلاب ، 19 افراد ہلاک

اتوار 13 مارچ 2016 10:43

ساؤپاؤلو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو سروس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سترہ افراد مٹی کے تودے تلے دب کر جبکہ دیگر دو سیلابی ریلے کی نظر ہو کر ہلاک ہو گئے ٹی وی امیجز میں گھروں اور کاروں کو پانی میں ڈوبتے دکھایا گیا ہے ساؤپاؤلو میٹروپولیس علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ سپلائی پانی میں پھنس کر رہ گےء ہیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث ساؤپاؤلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :