ایران کا میزائل تجربہ،امریکہ کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ،میزائل تجربہ اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کا باعث ہے، ساما نتھاپاور

اتوار 13 مارچ 2016 10:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) امریکہ نے سلامتی کونسل سے ایران کے میزائل پروگرام بارے بات چیت کے لئے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر سامانتھا پاور نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کو ایران کے میزائل تجربات بارے گہری تشویش ہے کیونکہ یہ اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ خطرناک ایشو براہ راست اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل تجربات اسرائیل کے لئے بھی براہ راست خطرہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :