وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو فون ،تحفظ نسواں بل میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی ، تحفظ نسواں ایکٹ غیر شرعی ہے قانون واپس لینا ہوگا،سربراہ جے یو آئی ،متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بھی 15 مارچ کو طلب کرلیا

اتوار 13 مارچ 2016 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کرکے تحفظ نسواں بل میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ تحفظ نسواں ایکٹ غیر شرعی ہے قانون واپس لینا ہوگا۔ متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بھی 15 مارچ کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور انہیں تحفظ نسواں ایکٹ میں ترامیم کرنے کی یقین دہانی کرائی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحفظ نسواں بل خفیہ طورپر منظور کیا گیا یہ ایکٹ غیر شرعی ہے۔

تحفظ نسواں بل پر تمام دینی جماعتوں کو اکٹھا کررہیہیں اور متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بھی 15 مارچ کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ 3 روزہ اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق وزیراعظم کا بیان آیا ہے اس بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے یہ جاننا ہوگا کہ نیب کا ادارہ کیوں بنایا گیا۔