ویمن ٹیم آج کراچی سے براستہ دبئی چنائی روانہ ہوگی ،16 مارچ کو پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گی ، سکیورٹی خدشات کے باعث تاریخ میں پہلی بار سکیورٹی افسر ٹیم کے ساتھ تعینات

ہفتہ 12 مارچ 2016 08:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کے لئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج ہفتہ کی صبح کراچی سے دبئی اور کچھ دیر قیام کے بعد چنائی روانہ ہوگی ، پاکستان ٹیم پہلا میچ 16مارچ کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی ، سکیورٹی خدشات کے باعث پی سی بی کا سکیورٹی افسر ویمن ٹیم کے ساتھ بھارت جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کیلئے ہفتہ کی صبح 9بج کر 40منٹ پر دبئی کیلئے روانہ ہوگی جہاں پر کچھ دیر قیام کے بعد ٹیم چنائی کے لئے روانہ ہوگی ۔

ویمن ٹیم کا پہلا میچ 16مارچ کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ویمن ٹیم کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں جس کے وجہ سے پی سی بی نے تاریخ میں پہلی دفعہ سکیورٹی افسر کو ٹیم کے ساتھ تعینات کیا ہے جو ٹیم کے ساتھ بھارت جائے گی ۔