بھارت میں صرف کرکٹ اور جیت پر توجہ دینا چاہتے ہیں ، شاہد آفریدی ، حالیہ میچوں میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن ہم ورلڈ ٹی 20کیلئے تیار ہیں ،ٹی 20کپتان

ہفتہ 12 مارچ 2016 08:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء )قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کواتنا سکور کرنا ہو گا جس کا باولرز دفاع کرسکیں۔ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بھارت جانے سے چند گھنٹوں قبل تہلکہ خیز بیان دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں خدشات اور غیر یقینی صورتحال کو پس پردہ رکھ کر ہم صرف کرکٹ اور جیت پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ حالیہ میچز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ میچوں میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے لیکن ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتنا سکور کرنا ہو گا جس کا دفاع باولرکر سکیں۔

متعلقہ عنوان :