لاہور میں بارشوں کے باعث ایم ڈی واسا نے ایمرجنسی نافذ کر دی ،آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)لاہور میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلہ کے باعث ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واسا تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیا ں منسوخ کردی ہیں اور تمام سٹاف کو آپریشنل کردیا گیا ہے ایم ڈی واسا کے مطابق شہر میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے باعث کی جانے والی کھدائی کے پیش نظر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لیکن انہوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے مقامات پر بھی سٹاف کی تعیناتیا ں کردی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بمنٹنے کیلئے ضروری مشینری بھی نصب کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :