عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جانے کی بجائے میری فلم دیکھ لیں توبہترہے،میرا،آفریدی کمال کے کھلاڑی اورمیرے فیورٹ ہیں، وہ میدان میں عمران خان کے بغیربھی اپناکمال دکھائیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) اداکارہ میرا شاہدآفریدی کی مداح نکلیں ، انہوں نے کہاکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارت جانے کے بجائے میری فلم دیکھ لیں توبہترہے ،آفریدی کمال کے کھلاڑی اورمیرے فیورٹ ہیں وہ میدان میں عمران خان کے بغیربھی اپناکمال دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے میرانے کہاکہ شاہدآفریدی ان کے فیورٹ اورکمال کے کھلاڑی ہیں ان میں کرکٹ کے میدان میں اپناجوہردکھانے کی صلاحیت موجودہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ جانے کے بجائے میری فلم دیکھ لیں توزیادہ بہترہے ۔

متعلقہ عنوان :