گھر میں ساس کے ساتھ امن قائم کرنا پڑتا ہے ،فاروق ستار ،پیپلز پارٹی ہماری ساس، (ن) لیگ پیپلز پارٹی کی ساس اور ہم سب کی ساس راولپنڈی میں ہے بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی نہیں چھوڑے گی،ساس بہو کا خیال نہیں رکھے گی تو بڑی ساس اس کو نہیں چھوڑے گی ،تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ساس بہو کا قصہ چھیڑتے ہوئے گھر میں ساس کے ساتھ امن قائم کرنا پڑتا ہے ، پیپلز پارٹی ہماری ساس، (ن) لیگ پیپلز پارٹی کی ساس اور ہم سب کی ساس راولپنڈی میں ہے بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی نہیں چھوڑے گی اور ساس بہو کا خیال نہیں رکھے گی تو بڑی ساس اس کو نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو اور ایس ایم لاء کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے وسائل کو صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے کراچی کے وسائل سے تھر کا کوئلہ نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اختلاف ساس بہو کے جھگڑوں کی طرح ہوتے ہیں سندھ میں دیہی علاقوں کی جماعت شہری علاقوں کی جماعت کی ساس بن گئی ہے اور نواز لیگ پیپلز پارٹی کی ساس ہے اور ہم سب کی ساس راولپنڈی میں ہے گھر میں امن کے لئے ساس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے پڑتے ہیں ساس کبھی بہو اور بہو کبھی ساس بنتی ہے اگر بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی نہیں چھوڑے گی اور اگر ساس بہو کا خیال نہیں رکھے گی تو بڑی ساس اس کو نہیں چھوڑے گی

متعلقہ عنوان :