شہباز تاثیر کوپیپلز پارٹی میں یوتھ ونگ کی ذمہ داریاں سو نپے جا نے کا امکا ن،مشاورت شروع ، بلاول بھٹو زرداری نے انکی والدہ آمنہ تاثیر سے اجازت ما نگ لی

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی نے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو پارٹی میں اہم زمہ داریاں دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ یوتھ ونگ میں ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں شہباز تاثیر سے ملاقات کے دوران انکی والدہ آمنہ تاثیر سے اجازت لیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہباز تاثیر کو اپنے کارواں میں شامل کرنا چاہتے ہیں ،اور انکی خواہش ہے کہ شہباز تاثیر پنجاب میں پارٹی کی اہم ذمہ داریاں نبھائے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی کی سینئر قیادت نے شہباز تاثیر کو اہم ذمہ داریاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے ، جبکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے شہباز تاثیر کو یوتھ ونگ میں عہدہ دینے کی تجویز کی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بلاول کو تجویز دی ہے کہ شہباز تاثیر کو پہلے مرحلے میں یوتھ ونگ میں زمہ داری دی جائے اور اس کے بعد انہیں میں سٹریم میں لایا جائے جب تک وہ عوام میں اپنے رابطے مضبوط کرتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتہ تک شہباز تاثیر کو پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے ۔ تاہم حتمی فیصلہ بلاول بھٹو آصف علی زرداری اور دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔