تحفظ خواتین بل پاس ہونے کے بعد خواتین سے ڈر لگنے لگا ہے، گھر میں تعلقات بھی ٹھیک ہوگئے ہیں،گورنر پنجاب ،توانائی بحران اور دہشت گردی پر جلد کنٹرول پالیا جائے گا،تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ تحفظ خواتین بل پاس ہونے کے بعد خواتین سے ڈر لگنے لگا ہے اور گھر میں تعلقات بھی تھیک ہوگئے ہیں۔ توانائی بحران اور دہشت گردی پر جلد کنٹرول پالیا جائے گا۔ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ خواتین کو جیتنے بھی حقوق دیئے جائیں وہ کم ہیں ہماری خواتین بتہ باصلاحیت ہیں جنہوں نے تعلیم کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں مردوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

طالبات پاکستان کے مستقبل کا سرمایہ ہیں خواتین کی بہتری کیلئے مقامی حکومت کو پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔ جنوبی پنجاب کی خواتین کو حقوق دلوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پنجاب میں تحفظ خواتین بل پاس ہوا ہے خواتین سے ڈر لگنے لگ گیا ہے اور اب گھر میں بھی تعلقات ٹھیک رہنے لگ گئے ہیں۔ رفیق رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی حکومت کے بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ۔ بہت جدل توانائی بحران اور دہشت گردوں پر جلد کنٹرول پالیا جائے گا اور جلد امن آئے گا۔

متعلقہ عنوان :