کینیڈا جلد ہی اپنی کرنسی پر ایک نامور خاتون کی تصویر چھاپے گا، مشاورت شروع ،امریکہ بھی10 ڈالر کے نوٹ پر کسی مشہور خاتون کی تصویر چھاپنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:29

نیویارک، ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء تک ملک کی نمائندہ کسی خاتون کی تصویر کے ساتھ نوٹ چھاپا جائے گا۔ غٍیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق کینیڈا جلد ہی اپنی کرنسی پر ایک نامور کینیڈین خاتون کی تصویر چھاپے گا۔ جس کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بینک آف کینیڈا کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹوں کی اگلی سیریز میں ایک نامور خاتون کی تصویر کو شامل کرنے کے لیے عوامی مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنکوں نے نئے نوٹ کے لیے ملک کی اہم خاتون کو نامزد کرنے کے لیے ایک آ ن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔ نامزدگیوں کیحوالے سے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ مثلاً خاتون کا پیدائش یا قومیت کے اعتبار سے کینیڈین ہونا ضروری ہے اور انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین عوام اور ملک کی خدمت کی ہو۔امریکہ بھی دس ڈالر کے نوٹ پر کسی مشہور خاتون کی تصویر چھاپنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔یہ نئی تصویر امریکہ کے پہلے وزیر خارجہ الیگزینڈر ہملٹن کی جگہ لے گی۔ مجوزہ نئے نوٹ کو عورتوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آئینی ترمیم کی توثیق کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر 2020ء میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :