میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا ، ایرانی انقلابی گارڈ

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:29

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) ایران کے انقلابی گارڈ نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈ کے سربراہ حاجی زیدیح نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت نہیں رکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انقلابی گارڈ نے میزائل پروگرام بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کو کبھی تسلیم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ایران کا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ اس کا میزائل پروگرام اپنے ملک کے بھرپور دفاع کے لئے ہے واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ میزائل تجربات عالمی جوہری معائدے یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی ہر گز خلاف ورزی نہیں ہیں ۔