بھارت،فیس بک پر بیوی اور بیٹی کی فروخت کیلئے پوسٹ شیئر کرنے پر پروفیسر اور ان کا شاگردگرفتار،مقروض ہوں ،پیسوں کی اشد ضرورت ہے، بیوی کی قیمت ایک لاکھ ہے،پوسٹ پر لکھی تحریر

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:26

اندور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)بھارت میں کالج کے ایک پروفیسر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فروخت کرنے کی پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیاگیا،بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق 30 سالہ دلیپ مالے اور ان کے شاگرد کملیش مہرا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،پروفیسر دلیپ مالے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ کی تھی کہ کچھ لوگوں کا مقروض ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی بیوی اور بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی تھی ،تحریر میں پروفیسر نے لکھا تھا کہ اسے پیسوں کی اشد ضرورت ہے وہ اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنا چاہتا ہے جو بھی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے اس فون نمبر پر رابطہ کرے ،جب اس کی بیوی نے یہ پوسٹ پڑھی تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ پوسٹ پروفیسر نے نہیں بلکہ اس کے شاگرد نے اس کے اکاؤنٹس سے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :