چین روسی ریڈار سسٹم والے جنگی طیارے خریدے گا ، چین کو فراہم کئے جانے والے طیاروں میں تجدید کردہ ریڈار سسٹمز نصب ہوں گے

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)چین روس سے تجدید کردہ ریڈار سسٹم والے جنگی طیارے خریدے گا۔ غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق روس اور چین نے اتفاق کر لیا ہے کہ اس سال چین روس سے چوبیس ’ایس یو 35‘ جنگی طیارے خریدے گا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں اسلحہ بنانے والی سرکاری کمپنی کے سربراہ پاویل بوداگوو نے اعلان کیا۔ ان کے مطابق چین کو فراہم کئے جانے والے طیاروں میں تجدید کردہ ریڈار سسٹمز نصب ہوں گے، ان ریڈاروں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ یہ روسی ریڈار سسٹمز انتہائی موثر ہیں، ان کا استعمال دن رات مختلف موسمی حالات میں ممکن ہے بلکہ ان ریڈار سسٹمز استعمال کرتے ہوئے جیمنگ کا کامیاب مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :