اچھی کولیسٹرول سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے،تحقیق

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)ایک تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کی ’اچھی‘ سمجھے جانے والی سطح کے حامل کچھ لوگوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کولیسٹرول کی ’بری‘ سطح شریانوں میں چکنا مواد جمع کرتی ہے اور کولیسٹرول کی اچھی سطح شریانوں سے اس مواد کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادہ اچھی سطح ہمیشہ صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔زیتون کا تیل، مچھلی اور گری دار میوہ جات کھانے سے ایچ ڈی ایل نامی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جسے عام طور پر اچھی کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے۔کولیسٹرول اْن چیزوں میں سے ایک ہے جس کی ڈاکٹر دل کے دورے کے خطرے کے متعلق پیش گوئی کرنے سے قبل جانچ کرتے ہیں۔