بھارت ،روحانی پیشوا شری روی شنکر کو ’جیل بھیجا جائے‘، جنتا دل (یونائیٹڈ) کا مطالبہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)بھارتی دارالحکومت دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے جمعے سے شروع ہونے والے روحانی گرو شری شری روی شنکر کے پروگرام پر پارلیمان میں زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما شرد یادو نے کہا کہ پروگرام کے حوالے سے مسٹر شری روی شنکر پر جو جرمانہ عائد کیا گیاتھا اسے انھوں نے ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پوچھا ’کیا وہ نظام سے بالا تر ہیں؟‘انھوں نے اس معاملے میں حکومت پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر روی شنکر کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔کانگریس پارٹی کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ دریائے جمنا کے کنارے اتنے بڑے پروگرام سے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔لیکن پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان تعصب کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔بھارت کے معروف گرو شری شری روی شنکر دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے جمعہ سے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے نام سے ایک تین روز پروگرام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :