اسرائیلی فورسز نے 177 فلسطینی مزدوروں کو غیر قانونی قرار دیکر گرفتار کرلیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:22

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) اسرائیل فورسز نے 177 فلسطینی مزدوروں پر غیر قانونی داخلے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان لیوبا سامری نے بتایا کہ پولیس اور پراملٹری باڈر پولیس نے مختلف علاقوں میں 341 تعمیراتی تنصیبات پر چھاپے مارے اور 177 فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر مغربی کنارے سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔