پشاور، مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طارق غفور کو شہید کردیا، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)سابق آئی جی فرنٹئر کور میجر جنرل فضل غفور کے صاحبزادے اور پاک فوج کے کرنل طارق غفور سکنہ کو ہاٹ حال حیا ت آباد فیز 6سڑیٹ نمبر 1ہا ؤ س نمبر68 نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر سربند تھانے کی حدود میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے کرنل طارق موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

کرنل طارق غفور کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزما ن ارتکاب جرم کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے واقعہ کے فوری بعد حیا ت آباد ، پشتخرہ اور سر بند پولیس نے علا قے کا محا صرہ کر کے سر چ آپریشن شروع کر دیا لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی پولیس نے ر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پشاور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرنل طارق ان دنوں چھٹیوں پر تھے اور وہ اپنے پٹرول پمپ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے کہ انھیں نشانہ بنایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تو واقعہ دہشت گردی معلوم نہیں ہوتا تاہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کرنل طارق غفور کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔