پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کے اختتام پر دلکش فضائی مظاہرے،تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور فوجی حکام موجود تھے

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کے اختتام پر دلکش فضائی مظاہرے میں حصہ لیا۔ فوجی مشقیں کنگ خالد ملٹری سٹی سعودی عرب میں منعقد ہوئیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کنگ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ یہ فضائی کرتب دیکھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کے علاوہ اعلیٰ حکومتی عہدیداران، مختلف ممالک کے فوجی حکام موجود تھے۔ پی اے ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ہمارے لئے مسرت کا موقع تھا جب پی اے ایف جے ایف تھنڈر طیاروں نے سعودی عرب کے آسمانوں پر پہلی مرتبہ مظاہرہ کیا۔ تقریب میں شرکاء یہ کرتب دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پی اے ایف کے شیر دل فارمیشن سے تعلق رکھنے والے سکارڈرن لیڈر جواد گیلانی جے ایف تھنڈر طیارہ اڑا رہے تھے۔سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ 20ممالک نے حصہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :