پنجاب ، تعلیمی نصا ب میں متنا زعہ مضمو ن کا چیئرمین سینٹ نے نو ٹس لے لیا ، معا ملہ فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ،نصاب میں بچوں کو ڈکٹیٹر شپ کے فوائد پڑھائے جا رہے ہیں،چیئرمین سینٹ،پنجاب میں بارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں بلوچ عوام کو چور ڈاکو اور غیر مہذب پڑھایا جا رہا ہے،جسکا نوٹس لیا جانا چاہئے،میا ں رضا ربانی

ہفتہ 12 مارچ 2016 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میا ں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کے نصاب میں آمریت کو جمہوریت پر فوقیت دی گئی ہے نصاب میں بچوں کو ڈکٹیٹر شپ کے فوائد پڑھائے جا رہے ہیں پنجاب میں بارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں بلوچ قوم کو لڑنے والا چور اور ڈاکو پڑھانے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سید کبیر نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں بلوچ عوام کو چور ڈاکو اور غیر مہذب پڑھایا جا رہا ہے یہ کتاب پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہوئی ہے اس کتاب کو لکھنے والا عبدالحفیظ شاکر ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے مزید کہا ہے کہ بلوچ اپنی خواتین کو پڑھنے کی اجازت نہیں دیتے اگر بلوچ کو پڑھنا چاہتے ہو تو عبدالرحمان ابن خلدون ،عبداللہ باقوت ، ابن عقل ، صورت العرض و دیگر کتابیں پڑھ لیں بچوں کو اسطرح کی چیزیں پڑھا کر تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اس چیز کا نوٹس لیا جانا چاہئے ایک خصوصی کمیٹی بنا دی جائے جو اس بندہ کے خلاف کارروائی کریں سینیٹر ثناء اللہ نے کہا کہ یہ پاکستان دشمن کی کارروائی ہے ہمارے اہل مسلم لوگوں کو بھی آنکھیں کھولنی چاہئے اور اس پر سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اس طرح کی باتیں کہنے والے اور اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اس پر سنجیدہ ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ نصاب میں تبدیلی ضیاء الحق کے آرڈیننس کے تحت ہوا ہے سینٹ نے ہدایت دی تھی کہ آئینی تاریخ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے موجودہ نصاب میں بھی بچوں کو پڑھایا جا رہا ہے کہ ڈکٹیٹر شپ کے 12 فائدے اور جمہوریت کے 8فائدے ہیں ایک پیرا کے اندر مشرقی پاکستان کی علیحدگی بیان کر دی گئی ہے آمریت کو جمہوریت پر ترجیح دینے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے اس کے علاوہ ملٹری ٹیک اوور کرنے کا جواز بنایا جا رہا ہے ۔اس معاملہ پر وزیر اعلی پنجاب سے بات کروں گا آئندہ سیشن سے قبل اس لکھاری کے بارے میں کارروائی کے حوالے سے آگاہ کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :